کاروار ،27؍ مارچ (ایس او نیوز) گوا حکومت کی کدمبا ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے گوا اور کاروار شہر کے درمیان چارجنگ بیٹری سے چلنے والی بس سروس شروع کر دی ہے۔
پوری طرح ایئر کنڈیشنڈ اس بس میں ڈرائیور کے علاوہ 48 مسافروں کی گنجائش موجود ہے۔ بس کے اگلے اور پچھلے حصے میں الیکٹرانک سسٹم لگا ہوا ہے اور سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے ہیں۔ معذوروں کے لئے وھیل چیئر کے ذریعہ بس میں چڑھنے اور اترنے کی سہولت ہے۔ یہ ایک جدید اور ماڈرن ٹیکنالوجی سے لیس بس ہے جس میں جی پی ایس، اینٹی لاک بریکنگ سسٹم، ایمرجنسی سروس بٹن، یو ایس بی ساکیٹ جیسی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ اس کی بیٹری کو اگر چار گھنٹے تک چارج کیا جاتا ہے تو یہ بس 200 سے 250 کلو میٹر تک دوڑ سکتی ہے ۔